11 اپریل 2012 - 19:30

چین نے شام میں مسلح دہشت گردوں پر زور دیا ہے کہ وہ امن کے لئے قائم کی جانی والی جنگ بندی کی رعایت کریں اور امن کے سلسلے میں حکومتی اقدامات کو حکومت کی کمزوری تصورنہ کریں۔

ابنا: چین کی وزارت خآرجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ جس میں چین نے شام میں مسلح دہشت گردوں پر زور دیا ہے کہ وہ امن کے لئے قائم کی جانی والی جنگ بندی کی رعایت کریں اور امن کے سلسلے میں حکومتی اقدامات کو حکومت کی کمزوری تصورنہ کریں۔

چين کا کہنا ہے کہ جنگ بندی سے بحران کو ختم کرنے میں مدد ملےگی اور غیر علاقائي طاقتوں کی مداخلت کے امکانات ختم ہوجائیں گے۔ شامی حکومت نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کوفی عنان کی 6 گانہ تجاویز پر آج سے عمل شروع کردیا ہے۔  ....... /169